چینی اسکینڈل کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور
لاہور: ایڈیشنل سیشن اور بینکنگ عدالتوں نے چینی اسکینڈل کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے چینی اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ بے قصور ہیں اور ان کے خلاف حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا گیا۔ وہ تفتیشی متعلقہ اداروں سے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں، ان کی ضمانت منظور کی جائیں ، عدالت نے موقف سننے کے بعد جہانگیر ترین اور علی ترین کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی اس کے علاوہ لاہور کی بینکنگ کورٹ نے بھی جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں ملزمان کو 7 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا جبکہ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ ’مجھ پر لگے الزامات بے بنیاد ہیں دوسری جانب جہانگیر ترین نے اپنے خلاف دائر مقدمات پر کہا ہے کہ اان کے خلاف تینوں ایف آئی آرز میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کا کوئی تعلق نہیں ہے ان کی کمپنی نے دس سال پہلے جو فیصلے کیے ا...