صوبہ پنجاب، صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومتوں کا صوبائی جیلوں میں سنگین مقدمات میں ملوث پچاس برس سے زائد کے قیدیوں کو ویکسین لگانے کے احکامات پاکستان کے وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو ان صوبوں میں قائم جیلوں میں سنگین مقدمات میں ملوث ان قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں جن کی عمر پچاس سال سے زائد ہے اور ان کو ان مقدمات میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز صوبہ سندھ میں بھی سات اپریل سے 50 سال سے زیادہ عمر کے قیدیوں کو ویکسین دینے کی مہم شروع کی جائے گی۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ہدایات میں یہ واضح نہیں ہے کہ جن قیدیوں کو ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، انھوں نے اپنی سزا کے خلاف تمام قانونی آپشن استعما ل کرلیے ہیں یا نہیں۔ ان دونوں صوبوں میں جیلوں کی تعداد 81 ہے جن میں سے پنجاب میں43 جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں38 ہیں۔ صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر ملتان میں خواتین کی بھی ایک جیل ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ دہشت گردی اور ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے ج...
Posts
Showing posts with the label corena