پیپلزپارٹی کا اسٹیٹ بینک کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت معاشی فیصلے آرڈیننس کےذریعے کرناچاہتی ہے آرڈیننس سے پاکستان کا اپنا ہی اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے کہنے پر چلے گا، اسٹیٹ بینک کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کریں گے جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی، اس وقت کوشش کی گئی کہ عوامی نمائندوں کے بجائے من پسند نمائندے منتخب ہوں، 2018 میں جو دھاندلی شروع ہوئی تھی وہ آج تک جاری ہے، عوام کے نمائندوں کو روکا جارہا ہے ہمارے جیالوں کو دباو میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے ڈسکہ کی طرح ملک بھر میں شفافیت لائے جہاں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں الیکشن کمیشن کو آزاد خود مختار کردار ادا کرناچاہیے۔

Comments

https://free4crack.net/